قیادت اور جماعت کو ایک بار پھر فتح نصیب ہوئی:طارق فضل چودھری

 الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا:مریم اورنگزیب‘نوازشریف‘شہباز‘مریم نواز کی ویڈیو شیئر کردی
اسلام آباد،لاہور(آئی ا ین پی )مسلم لیگ   ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پرکہا ہے   پنجاب میں کلین سویپ ، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز کا وژن ہے کہ اللہ کے کرم سے قیادت اور جماعت کو ایک بار پھر فتح نصیب ہوئی۔   سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)  پر جاری اپنے پیغام میں لیگی رہنما  نے  مزید کہا کہ عوام نے ترقی کو ووٹ دیا ، خوشحالی کو دیا اور سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا،مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک باد۔ دریں اثنا پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ن لیگ کی کامیابی پر کہا الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا۔مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔