سپیکر نے طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ حکومت اپنے اراکین کی حاضری کو یقینی بنائے اور کورم پورا کرنے کی ذمہ داری ادا کرے
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے یہ کارروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ قومی اسمبلی کی کارکردگی پر حکومت کو مزید دھیان دینے کی ضرورت ہے
اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بار بار کورم ٹوٹنے پر برہم ہوگئے اور مسلم لیگ ن کے چیف وہپ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو سپیکر چیمبر میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نے طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ حکومت اپنے اراکین کی حاضری کو یقینی بنائے اور کورم پورا کرنے کی ذمہ داری ادا کرے۔ایاز صادق نے واضح طور پر کہا کہ اگر یہی رویہ جاری رہا تو وہ معاملہ وزیراعظم کے علم میں لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس کی کامیاب کارروائی کے لیے اراکین کی موجودگی ضروری ہے۔سپیکر کی جانب سے یہ کارروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ قومی اسمبلی کی کارکردگی پر حکومت کو مزید دھیان دینے کی ضرورت ہے تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔