چند دنوں میں پہلا انجکشن لگایا جائے گا ایک ماہ بعد دوسرا انجکشن لگایا جائے گا جس سے طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا ‘ایک ماہ بعد دوسرا انجکشن لگایا جائے گا جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا علاج راولپنڈی/اسلام آباد کے بہترین ہسپتال اور ماہر ترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری رہے گا، ان کی فیملی کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔حکومت واضح کرتی ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ہمارے لیے تمام قیدی برابر ہیں اور ان کی صحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے اور بے بنیاد ابہام نہ پھیلایا جائے۔