آئینی عدالت پی ٹی آئی کی انتخابات میں دھاندلی بارے درخواست پرآج سماعت کرے گی

اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی آئینی عدالت  نے پی ٹی آئی  کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر سماعت کیلئے   لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔  وفاقی آئینی عدالت نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر رکھی   ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ  آج 25 نومبر(منگل کو ) کو کیس کی سماعت کیلئے  لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔چیف جسٹس امین الدین خان نے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے