اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلی بحالی بارے دی گئی درخواست رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے‘ درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفی کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائیعلی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اور آئین سے متصادم ہے، علی امین گنڈا پور کا استعفی ایک سزایافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دی جائے، علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا بحال کیا جائے، علی امین گنڈا پور کا استعفی دبا کے تحت لیا گیا، علی امین گنڈا پور کے استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔