بختاور بھٹوکی35ویں سالگرہ پرآج پیپلز سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا جائے گا

لاہور(خصوصی رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی اور شریک چیئر پرسن بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن بختاور بھٹو کی 35 ویں سالگرہ آج لاھور سمیت ملک بھر میں پورے جوش و خروش سے منائی جائیگی۔اس سلسلے میں بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج دوپہر سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا ہے جسمیں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاھور کے قائدین،تنظیمی عہدیدار ،ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔