ویب ڈیسک:پاکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔بیلاروس کے وزیرِ خارجہ کے دورے کے ساتھ ہی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جب کہ ان کے 68 رکنی وفد میں بیلاروس کے وزراء اور 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ وفد میں توانائی، صنعت، مواصلات اور ہنگامی حالات کے وزرا کے علاوہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔اس موقع پر پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔