چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے دہشتگردی کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے اور اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک قومی مسئلہ ہے اور اس پر سب کو متحد ہونا چاہیے اور ایک ہی بیانیہ اپنانا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان اور اس کی قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے اس سوال کا جواب دیا کہ پارٹی کے فیصلے کے مطابق وہ سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس فیصلے کو اکیلے کرنے کا اختیار نہیں ہے اور پارٹی کی جانب سے کچھ شرائط رکھی گئی تھیں جن کے مطابق بانی سے ملاقات کرانا ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے اور پارٹی کا فیصلہ موجودہ حالات میں اہمیت رکھتا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب پارٹی فیصلہ کرتی ہے تو اس پر وہ کمنٹس نہیں کرتے۔مزید براں، صحافیوں کے سوالات پر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی بھی لیکونا نہیں نکالا جائے گا اور اس پر تمام فریقوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کا کاز مضبوط ہو سکے۔