برطانیہ میں طوفان برٹ، شدید بارشوں اور سیلاب سے 5 ہلاکتیں، نظام زندگی مفلوج

برطانیہ میں طوفان برٹ، شدید بارشوں اور سیلاب سے 5 ہلاکتیں، نظام زندگی مفلوج

برطانیہ میں طوفان برٹ نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 انگلینڈ اور ویلز میں سڑکوں پر سیلاب کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور ہزاروں مکانات بجلی سے محروم ہو گئے، جس سے زندگی مفلوج ہو گئی۔طوفانی بارشوں کے سبب برطانیہ بھر میں روڈ، ریل، ایئر، اور فیری سروسز متاثر ہو گئیں، اور لندن سے ویسٹ انگلینڈ اور ویلز تک سفر میں خلل پڑا۔ انگلینڈ میں 161 فلڈ وارننگز اور 213 فلڈ الرٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی فلڈ وارننگز جاری کی گئیں۔ اسکاٹ لینڈ میں شدید بارشوں، برفباری اور تیز ہواؤں کے ساتھ یلو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔طوفان کے اثرات کے باعث مقامی حکام نے عوام کو محتاط رہنے اور ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔