برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں آنے والے طوفان "ایووین" نے شدید تباہی پھیلائی ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے درخت گرنے، سڑکوں پر رکاوٹیں اور فضائی آپریشن میں شدید خلل آیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے گاڑی پر ایک درخت آگرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جب کہ 10 لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ طوفان کی شدت کے سبب ریلوے سروسز بھی متاثر ہو گئیں ہیں اور سڑکوں پر درختوں کے گرنے کی وجہ سے راستے بند ہو گئے ہیں۔فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے آئرلینڈ کے شمالی علاقے اور اسکاٹ لینڈ کے بعض حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔