حکومت پی ٹی آئی میں مذاکرات کی بازگشت

رانا ثنا ،محسن نقوی اور ایک اہم شخصیت کا پی ٹی آئی سے رابطہ ہواہے،وزیراعظم سے مذاکرات پر مشاورت ،ذرائع
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں24 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومتی ٹیموں کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کے خبریں گردش میں ہیں۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ، محسن نقوی اور ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کے پی ٹی آئی سے رابطے ہوئے، حکومتی وفد میں شامل ایک شخصیت نے وزیراعظم سے بھی مذاکرات پر مشاورت کی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور حکومتی مذکراتی ٹیم کے رویے کو مثبت سمجھ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بھی کشیدگی بڑھانے کی بجائے سنجیدہ نکات پر بحث کیلئے مثبت رویہ دکھایا ،مشاورت کیلئے کچھ وقت دیکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے راستے ہموار کیے جاسکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا فوری رہائی کا مطالبہ بھی مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔