قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دینے لگی

    اسلام آباد(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی اجلاس میں بھی سنائی دینے لگی۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی پی پی کی رہنما شازیہ مری نے استفسار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی کیا وجوہات ہیں اس پر حکمران جماعت پی ایم ایل کے طارق فضل چودھری نے کہا کہ کرکٹ کی مایوس کن کارکردگی پر قوم کے تحفظات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  2 سال میں 5 مرتبہ کوچز اور سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کیا گیا، ریجن کی سطح پر کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولت دی جارہی ہے۔