اسلام آباد(بیورو رپورٹ )اسلام آباد پولیس نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر پانچ ارب تین کروڑ روپے سے زیادہ اخراجات کیے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کیلیے منگوائے گئے کنٹینرز اور سیکورٹی اہلکاروں کے لیے گاڑیوں کے کرایہ کی مد میں26کروڑروپے اخراجات کیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، آزاد کشمیر پولیس ، ایف سی ،رینجرز اہلکاروں کے کھانے کی مد میں12کروڑ94لاکھ روپے ،پٹرول کی مدمیں14کروڑ 61 لاکھ روپے،آنسو گیس شیل، سٹیشنری اور دیگر اشیا کی خریداری پر ایک کروڑ33لاکھ روپے اخراجات کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال اسلام آباد پولیس کیلیے13ارب 49کروڑ 22لاکھ روپے بجٹ مختص کیاہے۔