دو ماہ قبل درخواستیں جمع کروانے والوں کو ڈیمانڈ نوٹس بھی نہیں دیئے گئے
نارنگ منڈی( خصوصی رپورٹ)بجلی کیمیٹرکاحصول تاخیرکا شکار ہوگیا، 5،5 ماہ سے درخواستیں جمع کروانے والوں کو تاحال میٹرز نہ مل سکے،2،2ماہ سیدرخواستیں دینے والوں کو ڈیمانڈ نوٹس نہیں ملے، محکمہ کی سست روی پراہل علاقہ شدید پریشان ہوگئے، تفصیل کے مطابق واپڈا نارنگ کا نظام سست روی کا شکارہے، 5 ماہ قبل درخواستیں دینے والوں کو تاحال بجلی کے میٹرزنہیں مل سکے، ماہ اگست کی کھیپ نومبرکے آخر پر پہنچی ہے وہ بھی صارفین تک نہیں پہنچائے گئے، جبکہ دو ماہ قبل درخواستیں جمع کروانے والوں کو ڈیمانڈ نوٹس بھی نہیں دیئے گئے ،جبکہ دیگر سامان کی فراہمی بھی ناممکن ہو چکی ہے، متعلقہ حکام کاکہناہیکہ سامان کی فراہمی اورمیٹرز کی تاخیرمیں ہم قصور وار نہیں ،جس طرح ہمیں وصول ہوتے ہیں، ہم فوری صارفین کو مہیا کر دیتے ہیں، ڈیمانڈ نوٹس میں تاخیر نہیں کی جا رہی ،ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے، جس کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔