مارچ 2025 تک ایم ایل ون پر گرائونڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان :سی ای او ریلوے
لاہور( کرائم رپورٹر)پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ترجمان ریلوے کے مطابق محکمے نے پانچ ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کما لیے جبکہ پچھلے سال اسی دورانیہ میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا مارچ 2025 تک ایم ایل ون پر گرائونڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان ہے۔