گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم میں جاری تنازعہ کے بعد متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
گورنر کے حکم پر ہلال احمر خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں اور خیموں کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ بگن اور علیزئی سے 425 خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین ملک حبیب اورکزئی نے بتایا کہ گزشتہ دو روز میں 915 آئی ڈی پیز کو کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا۔ گورنر کنڈی نے مزید امدادی سامان اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
امدادی کارکنوں نے رپورٹ دی کہ سڑکوں کی بندش امدادی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، تاہم مزید سامان تیار کر لیا گیا ہے اور سڑکوں کی بندش ختم ہونے کے بعد امدادی کارروائیاں مزید تیز ہو جائیں گی۔