پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف شامل ہیں۔ یہ ملاقات اڈیالہ جیل میں جاری ہے، جہاں عمران خان سے پی ٹی آئی کی قیادت پہلے بھی ملنے پہنچی تھی۔دوسری جانب، پی ٹی آئی کا احتجاج اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوسرے روز بھی جاری ہے۔ احتجاج کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے بند ہیں۔ پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی قافلے کے آگے آئی ہے اور وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شیلنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق علی امین گنڈاپور فریش ہونے کے بعد دوبارہ روانہ ہوں گے۔