پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے اس درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے طے کردہ ملاقات کے طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل نہیں کر رہے تھے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی، جن میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجوتھا، شعیب شاہین، ابوذر نیازی، اور عزیر بھنڈاری شامل تھے۔عدالتی فیصلے کے مطابق ان 8 رہنماؤں نے 10 مارچ کو عمران خان سے ملاقات کی تھی، لیکن درخواست گزاروں نے اس ملاقات کے لیے ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ اس بناء پر عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔