پاسداران انقلاب کی اسرائیل سے ہر ممکن بدلہ لینے کی یقین دہانی

 تہران(آئی این پی )ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل سے ہر ممکن بدلہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے باسیج فورسز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل خوفزدہ ہے، اس کے اہلکار پریشان اور فکر مند ہیں اور اس کے شہری پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے جبکہ حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے حوصلے اپنے عروج پر ہیں۔ ایرانی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کا جاری رہنا صرف اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گا۔