اسلام آباد(آن لائن)ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری درخواست ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی ۔د وران سماعت ملزم کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث سینئر کونسل اور ملزم عدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کی حد تک آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے ملزم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔