کوئی جج کی طرف سے کیسے شکایت درج کروا سکتا ہے؟ جسٹس بابر ستار‘دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کاحکم
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم و دیگر کے خلاف کیس میں ایف آئی اے رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ عدالت نے خصوصی عدالت میں مقدمے کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔جبکہ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے ہیں کہ کوئی جج کی طرف سے کیسے شکایت درج کروا سکتا ہے؟ ایف آئی اے رپورٹ میں مہم سے عدلیہ کا وقار ختم کرنے کا لکھا ہوا ہے، آپ کو پتہ ہے اس ہائیکورٹ کے کتنے ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی کمپینز چلیں؟ ہائیکورٹ کے ججز کے معاملے پر ایف آئی اے نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں کون کر رہا ہے، اِس کیس میں ایف آئی اے کو سب پتہ چل گیا حالانکہ جج نے خود شکایت بھی نہیں جمع کرائی۔