اسلام آباد (آئی این پی) جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں جسٹس انعام امین نے سماعت سے معذرت کرلی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی اور ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی اخراجِ مقدمہ کا فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے مزید سماعت نہیں کر سکتے۔ جسٹس انعام امین نے کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے حوالے سے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے