تحریک انتشار کی ایک غیر سیاسی خاتون پاکستان سعودی عرب کے تعلقات خراب کروانا چاہتی ہے
کراچی (آئی این پی) سندھ کے وزیر بلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، پاکستانی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے، پاکستان ترقی کی طرف گامز ن ہے توایک صوبائی حکومت سرکاری سازورسامان ومشینری کے ساتھ اسلام آباد میں میں چڑھائی کے لیے کوشاں ہے، تحریک انصاف کی تمام قیادت اپنے انتشار پسند بانی کے میں نہیں تو کچھ نہیں فلسفہ پر گامزن ہے، پاکستان میں کسی بھی قسم کی افراتفری نہ برداشت کی جائے گی اور نہ ہی دھونس، دھرنے اور حملہ آور ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔سندھ کے وزیر بلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار کا کراچی میں انعقاد ہونا باعث فخر ہے،آئیڈیاز 2024 دفاعی مارکیٹ میں نمائش ، فروخت، مشترکہ منصوبوں ، آئوٹ سورسنگ اور تکنیکی تعاون کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے توایک صوبائی حکومت سرکاری سازورسامان ومشینری کے ساتھ اسلام آباد میں میں چڑھائی کے لیے کوشاں ہے، دوسری طرف اسی تحریک انتشار کی ایک غیر سیاسی خاتون پاکستان سعودی عرب کے تعلقات خراب کروانا چاہتی ہے، دہشت گرد پارا چنار میں معصوم بے گنا مسافروں کا قتل عام کررہے تھے اور کے پی کے صوبائی حکومت اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار کا گروہ ملک میں انتشار و افراتفری، بے یقینی صورتحا ل کروانے کی ہمیشہ ناکام کوشش کرتا ہے۔