9 مئی مقدمات : علیمہ خان و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوشن سے ریکارڈ اور دلائل طلب کر لئے 
پی ٹی آئی کی جیلوں میں قید لیڈر شپ سیہی بات چیت ہونی چاہیے :فواد چودھری 
لاہور (خصوصی رپورٹ )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلا ئو گھیرا ئو مقدمات میں علیمہ خان ، عظمیٰ خان،اسد عمر،فواد چودھری ،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 5 ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے پراسیکیوشن سے ریکارڈ اور دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے علیمہ خان اور اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دریں اثنا احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگومیں فواد چودھری نے کہاکل بلوچستان میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکی مذمت کرتا ہوں،4 ہزار لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، پاکستان میں جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا رواج نہیں جسکا فائدہ جتھوں کو ہورہا ہے۔انہوں نیمزید کہا پاکستان کی سب بڑی جماعت کو سائیڈپر لگایا ہوا ہے،پی ٹی آئی لیڈر شپ جیلوں میں ہے،پی ٹی آئی کی جو لیڈرشپ اندر ہے ان سے بات چیت ہونی چاہیے،باہر والے لوگوں سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔