9 مئی :پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جناح ہائوس سمیت جلائو گھیرائو کے چار مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت ، علی امتیاز وڑائچ اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ملزموں کی ضمانتیں 5 ستمبر تک منظور کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔