لاہور(آئی این پی )نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں علیمہ خان، عظمی خان، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے 6 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے ملزمان اعظم خان سواتی، علیمہ خان، عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔