لاہور (آئی این پی)طلب میں کمی کے باعث ملک میں سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے ۔پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ساتھ سولر بیٹری کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آئی ہے۔ سولر بیٹری کی قیمت 20فیصد تک کم ہونے کے بعد ساڑھے 4لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔