بیجنگ (آئی این پی )چین میں تیار ہونے والے سولز پینلز کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ سستے سولر پینلز بنانے والی چینی کمپنیوں کے متوقع دیوالیہ پن کو قرار دیا جارہا ہے۔ سولر سپلائی چین ریسرچ فار ووڈ میکنزی کی سربراہ یانا ہریشکو کا کہنا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں سولر ماڈیول (سولر پینلز) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔یانا کے مطابق، چینی سولر مینوفیکچرنگ انڈسٹری قیمتوں میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔