اسلام آباد (آئی این پی ) ملک میں میں سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل کے دوران نمایاں کمی ر یکارڈ کی گئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4لاکھ روپے تھی جو کم ہوکر 3لاکھ 80ہزار روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70ہزار روپے سے کم ہوکر 55ہزار روپے تک آگئی۔دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے۔