بھارتی ہوائوں نے پھر پاکستان کا رخ کر لیا‘سموگ بھی آگئی‘لاہور آلودہ ترین شہر

ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ سب مل کر محفوظ اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ سکتے ہیں:مریم اورنگزیب

لاہور(سپیشل رپورٹر )سموگ نے لاہور کو نشانے پر رکھ لیا،  لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں دنیا بھر میں سرفہرست  آگیا۔  لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 593 پر پہنچ گئی جبکہ بھارتی شہر دہلی 372 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کراچی 214 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے‘بھارت سے آنے والی ہوائوں کے باعث دوبارہ آلو دگی میں اضافہ ہوا‘سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب  نے کہا ہے   ماحولیاتی تحفظ اورعوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم سب مل کرہی ایک محفوظ اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔  اجتماعی کاوشوں سے ہی ہرشہری کی زندگی کا تحفظ کرسکتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی اسموگ زیروٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں کارروایاں تیزکردی گئیں۔ حکومت پنجاب عوام کو ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔