لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

لاہور(آن لائن) فضائی آلودگی نے ایک بار پھر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 434 ریکارڈ ہونے کے بعد شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا، اور شہر کے مختلف علاقوں میں سموگ کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے