بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا

بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ کے ساتھ تعلقات پر بات کی ہے۔

 ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اپنے اور پاؤلا کے تعلقات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں اور وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں پاؤلا جیسی سنجیدہ گرل فرینڈ ہے۔ بل گیٹس نے مزید کہا کہ وہ اور پاؤلا بہت سی دلچسپ سرگرمیوں میں مشغول ہیں، جیسے کہ اولمپکس میں جانا اور مزید خوشگوار تجربات حاصل کرنا۔یاد رہے کہ بل گیٹس کی پاؤلا ہرڈ کے ساتھ تعلقات سے پہلے 1994 میں میلنڈا سے شادی ہوئی تھی، جو 27 سال بعد 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، اور ان کے تین بچے ہیں۔ بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کو کئی بار عوامی مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔