لفٹ گرنے سے 3مزدور زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹائون کے علاقے میں عمارت میں کام کے دوران لفٹ گرنے کے نتیجے میں 3مزدور زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹائون کے علاقے اکبر چوک کے قریب گاڑیوں کے شوروم کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ اس دوران لفٹ زیادہ وزن کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجے میں 3مزدور 28 سالہ ممتاز، 26سالہ اللہ دتہ اور 33سالہ قاسم زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ریسکیو1122 ایمرجنسی ایمبولینس میں طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔