ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8خواتین زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون کے علاقے میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8خواتین زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹائون کے علاقے میں نجی ہسپتال میں مریض کی عیادت کیلئے آئی خواتین لفٹ گرنے کے باعث یاسمین صوبیہ فرح شمائلہ نائلہ سمیرا سعدیہ اور گوشی زخمی ہوگئی زخمی خواتین کو طبی امداد کیلئے جناح میو ہسپتال اور دیگر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ نجی ہسپتال میں ہونے والے واقعہ کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔