(چکری: فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، 2 فرار)

 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے  مارے گئے، خودکش جیکٹ ،،رائفلیں، بم گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا،راولپنڈی چکری کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ذرائع پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی،دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے ذرائع پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ ،۔سیفٹی فیوز وائر۔رائفلیں۔آئی ای ڈی بم گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا،جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔