خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں ہوئیں جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 6 مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا۔ ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔