ڈی آئی خان میں آپریشن ‘فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار

لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی  نے تختی خیل کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا
ڈی آئی خان (آئی این پی )ڈی آئی خان میں  لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی  نے تختی خیل کے علاقے میں  فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن  کے دوران2دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے لئے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری روانہ کی گئی۔آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے