امریکا کا بھارتی شہری پر روس کو غیر قانونی سازوسامان کی فراہمی کا الزام

 واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے بھارتی شہری پر روس کو غیر قانونی سازوسامان کی فراہمی کا الزام عائد کیا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکہ نے بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو غیر قانونی ایوی ایشن پارٹس کی فراہمی کا الزام لگایا، 57 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری نے روس کو فوجی ایپلی کیشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا۔فرد جرم عائد ہونے پر کوشک پر 20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔