ماسکو(آئی این پی ) روس کی عدالت نے امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو جاسوسی کے الزام میں 15برس قید کی سزا سنادی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو گذشتہ برس اگست میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوجین سپیکٹر اس وقت روس میں رشوت ستانی کے الزام میں ساڑھے 3 برس کی قید کاٹ رہے ہیں۔روس میں پیدا ہونے والے یوجین سپیکٹر امریکا منتقل ہو گئے تھے۔