نئی دہلی (آئی ا ین پی ) امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں سال اب تک سیکڑوں افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ، رواں سال جنوری سے اب تک 2,790 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ان کے مطابق، تمام افراد کی شناخت اور شہریت کی مکمل تصدیق کے بعد انہیں وطن واپس بھیجا گیا۔ جیسوال نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار 29 اکتوبر تک کے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانیہ سے بھی تقریبا 100 بھارتی شہریوں کو ان کی شہریت کی تصدیق کے بعد ملک بدر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے غیر قانونی ہجرت کے خلاف اپنا مقف دہراتا آ رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کی حامی رہی ہے کہ لوگ دوسرے ممالک میں قانونی طریقے سے جائیں