وفاقی وزیرداخلہ کا ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا اچانک دورہ

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا اچانک دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے رات گئے ایف 10 چوک کا بھی وزٹ کیا۔وزیر داخلہ نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے منصوبے کے پائلنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12 ماہ کی بجائے صرف 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت ایک فلائی اوور ۔ ایک انڈر پاس بنے گا اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہوں گی۔