اسلام آباد(آئی این پی)سیکٹر ایف ایٹ اور ایف نائین انٹرچینج کو طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ-ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا۔اس حوالے سے ترکیہ کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعظم ہاس میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں شرکت کی