ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کے ایک عالم نے عجیب فتوی جاری کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ عاصم الحکیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسلم کے لیے اپنے مسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک کی شہریت حاصل کرنا حرام ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سوال کے جواب میں شیخ عاصم الحکیم نے لکھا کہ اگر کوئی مسلم کسی مسلم ملک کا باشندہ ہے تو اس کے لیے غیر مسلم ملک کی شہریت اختیار کرنا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔ اس فتوے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ۔