راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔سیکورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے