بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی مایوس کن کارکردگی، ٹی 20 تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی مایوس کن کارکردگی، ٹی 20 تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم

بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل 2026 میں ایک غیر معمولی اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے بمراہ کا یہ سیزن انتہائی مایوس کن رہا، جہاں وہ پورے ٹورنامنٹ میں اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے۔اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 8.37 رہا۔ رپورٹس کے مطابق وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دیے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بمراہ کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے، جبکہ ان کی بولنگ اوسط 102.50 اور اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا۔یہ ریکارڈ کم از کم 40 اوورز کی اہلیت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی کارکردگی پر کرکٹ حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔