کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ جعلی خبریں آسانی سے پھیلتی ہیں لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا۔ بمراہ نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو رہے ہیں اور چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف 32 وکٹیں لے کر آخری ٹیسٹ میچ میں کمر درد کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی تھی۔ تاہم بمراہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔