امر خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

امر خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکارہ، مصنفہ اور فلم ساز امر خان کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہوں نے معاشرے میں دولت کی اہمیت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں بارش کے دوران ایک کم عمر لڑکا گاڑی کا ٹائر صاف کرتا دکھائی دیتا ہے، جبکہ پس منظر میں آواز سنائی دیتی ہے: "مرد کو مرد نہیں بناتا، پیسہ ہی مرد بناتا ہے۔" امر خان نے اس ویڈیو کے ساتھ صرف "حقیقت" لکھا اور ایک بینڈیج اور گلابی دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر مالی ذمہ داری ہی اصل معیار ہے تو گھروں کی کفالت کرنے والی بہت سی خواتین کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ امر خان نے 2017 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ متعدد ڈراموں کے علاوہ دم مستم میں بطور شریک پروڈیوسر، مصنفہ اور مرکزی اداکارہ بھی کام کر چکی ہیں۔