لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے وقتی طور پر موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سے ہی تیز دھوپ رہی جس کے باعث درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور حبس کی کیفیت مزید بڑھ سکتی ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ادھر موسمیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔