امریکا لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے،امریکی وزیر خارجہ

امریکا لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے،امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان کو اپنی عملداری مکمل طور پر بحال کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے عوام کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کر سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے تشدد یا ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ وہ دور ختم ہو رہا ہے جب کوئی مسلح تنظیم پورے ملک کو یرغمال بنا کر رکھے۔ ان کے بیان میں خاص طور پر حزب اللّٰہ کے کردار کی طرف اشارہ کیا گیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا لبنان کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔