پاکستان نے دنیا پر اپنی مضبوطی ثابت کر دی: وفاقی وزیر امیر مقام

پاکستان نے دنیا پر اپنی مضبوطی ثابت کر دی: وفاقی وزیر امیر مقام

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان نے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، وزیراعظم نے عالمی برادری کو انکوائری کی کھلی پیشکش کی اور کہا کہ آئیں اور تحقیقات کریں۔امیر مقام نے کہا کہ بھارت کے الزامات جھوٹے تھے، انہوں نے ایف آئی آر درج کروا کر خود کو دنیا کے سامنے بدنام کیا، جبکہ پاکستان کے اقدامات سے دنیا کو اندازہ ہو گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اور پیشہ ور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے باہر نکلی، یہ وقت ہے کہ ہم سب متحد ہو کر ملکی مفاد کو اولین ترجیح دیں۔

امیر مقام نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ہمیشہ بحرانوں میں ملک کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ان کا کردار کلیدی ہوگا۔